کویت، شادی کی تقریب میں بھائی کا بھائی پر چاقو سے حملہ

kuwait brother attempt to murder 43

کویت سٹی:کویت میں شادی کی تقریب میں بھائی نے بھائی کو چاقو مار دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکاء میں سے ایک شخص نے اچانک جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کرکے فرار ہوگیا۔ کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔رپورٹس کے مطابق چاقو مارنے والا شخص حملے میں زخمی ہونے والے کا بھائی تھا، سیکورٹی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں