بھارتی پہلوان، دہلی پولیس آمنے سامنے

indian-wrestling-and-delhi-police 50

نئی دہلی :بھارتی ایلیٹ پہلوانوں نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پہلوان اور دہلی پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں، بھارتی ایلیٹ پہلوانوں کے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کے فیصلہ پر دہلی پولیس نے انہیں وہاں ہڑتال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی پولیس نے کہا ہے کہ جب پہلوانوں کی جانب سے مظاہرے کی اجازت مانگی جائے گی تو انہیں کوئی اور جگہ تجویز کی جائے گی۔دوسری جانب ریسلنگ کی عالمی باڈی یو ڈبلیو ڈبلیونے ریسلرز کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے، باڈی نے فیڈریشن صدر کے خلاف تحقیقات کو سامنے نہ لانے پر بھی تنقید کی ہے۔یو ڈبلیو ڈبلیو نے کہا ہے کہ 45روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا جائے گا، ریسلرزکو حراست میں رکھنا قابل مذمت ہے، الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کی جائیں۔ ریسلرز نے معاملات حل کرنے کے لئے 5روز کا الٹی میٹم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں