یمن، کار جھیل میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

yamen car incident 27

صنعا:یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار جھیل میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،عرب میڈیا کے مطابق کار کے گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مقامی ریسکیو حکام نے کار گرنے سے ڈوبنے والے دو بچوں سمیت 5افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کار کے ڈیم میں گرنے سے پہلے ہی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہونے کے بعد ایک بچہ زندہ بچ گیا،کار کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں