کبری خان کا ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا انکشاف

Kubra-Khan-actress 17

کراچی :معروف اداکارہ کبری خان نے انکشاف کیا کہ وہ ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی دوبارہ ہالی ووڈ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں کبری خان نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد دوبارہ ہالی ووڈ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ انہوں نے ماضی میں کی گئی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لندن میں ہوتی تھیں ہالی ووڈ فلم دا کنورسیشن میں کام کیا تھا جس میں میرا کردار ایک ایشیائی لڑکی کا تھا لیکن وہ عام ایشیائی لڑکی نہیں تھی۔ کبری خان نے بتایا کہ میرے کردار کے لیے صرف ایک دن کا شوٹنگ تھی، کیونکہ یہ ایک کیمیو تھا مذکورہ فلم 2018 میں ایمازون پر ریلیز کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں