عدالتی فیصلے کی حکم عدولی، توہین عدالت کی درخواست دائر

Elections-Punjab-kpk 12

پنجاب میں انتخابات کے عدالتی فیصلے کی حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر، قائمقام گورنر سٹیٹ بنک کیخلاف توہین عدالت کی کارروئی کی استدعا کر دی گئی جبکہ اٹارنی جنرل، سپیشل سیکرٹری خزانہ، ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن کیخلاف بھی کارروئی کی استدعا کی گئی، سپریم کورٹ میں درخواست سابق ایم پی ایز زینب عمیر اور طلعت فاطمی نے دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم دیا تھا، انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے نہ ہی سکیورٹی، عدالت نے سٹیٹ بنک کو 27 اپریل تک فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ نے عدالتئ احکامات پر عمل نہیں کیا، عوام کی رائے کا محافظ اور امین الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی اور عدالتی حکم پر عمل میں ناکام رہا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں