سیاسی قیدیوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، ایسے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی، فرخ حبیب

farrukh-habib-pti2 25

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، آپ کے ان اقدامات سے تحریک انصاف ختم نہیں ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا حکومت گرائی تو معیشت نہیں سنبھالی جائے گی، شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی 16 ارب کا کیس ختم کرایا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، ملک لوٹنے والے باعزت بری ہو گئے، یہ ان کی گزشتہ ایک سال کی ترجیحات رہیں، عمران خان کے خلاف 150 سے زائد مقدمات بنائے گئے۔فرخ حبیب نے کہا کہ آپ اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کے اندر غم و غصہ بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف ایم کیو ایم نہیں عوامی جماعت ہے، ہم ملک میں نئے انتخابات کی طرف پیشرفت چاہتے ہیں، امید کرتا ہوں ہماری بات کو ٹھنڈے دماغ سے سنا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٹھنڈے دل سے سوچ کر انتخابات کی طرف پیشرفت کی جائے، حق حکمرانی عوام کو منتقل کریں وہ فیصلے کرے، جو جنگ آپ لڑ رہے ہیں اس سے کوئی فاتح نہیں ہوگا، نقصان عوام کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، گزشتہ ایک سال میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، عمران خان کے دورمیں معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، پی ٹی آئی کے دورمیں کنسٹرکشن انڈسٹریز تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں