وزیر صحت قادر پٹیل کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

pti-election-campaign 31

لاہور:مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ لاقانونیت اور آئین کی پامالی کا فائدہ اٹھا کر بیشرموں کا گروہ غلاظت کی انتہاں کو چھو رہا ہے، ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کے بعد زنجیروں میں قید میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور بیہودگی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، ان میں حیا ہوتی تو سندھ کے ڈاکو کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کا متن دیکھ لیتے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ان کے وزیروں کے بستروں سے شراب اور گند عدالتوں نے پکڑا ہے، ریاست ان اوباشوں کو بے لگام چھوڑنے کے بجائے انہیں لگام ڈالے، مزید بیہودگی برداشت کریں گے نہ ان مجرموں کو اس کی اجازت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں