جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا امکان

Jhangir tereen new party 17

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا امکان ہے۔ جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما بھی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جبکہ لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے۔علاوہ ازیں اس حوالے سے جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے 71 سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔دوسری جانب 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کافی دھچکا پہنچا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں