سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

Malik qasim Jail Minister 18

پشاور:سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے، ہم شہدا کی عزت اور قدر کرتے ہیں میں تو سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی نے انصاف کا کوئی نام نہیں۔ اسی لئے میرے ساتھ پارٹی کے مختلف ونگ کے عہدیدار بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زیادتیوں کا سلسلہ کب تک برداشت کرینگے،9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے،پر کوئی دباو نہیں خود آئے ہیں، عمران خان جو کہتے ہیں کرتے نہیں، ملک قاسم نے کہا کہ ہم شہدا کی عزت اور قدر کرتے ہیں، سابق ایم پی اے ملک قاسم نے کہا کہ 11 ارب روپے کرک میں خرچ ہوئے لیکن ایک گاوں کو بھی گیس نہیں دی گئی، ملک خیبرپختونخوا کرپشن کا گڑھ بن گیا، غریب رل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نیب کرک میں گیس پروجیکٹ کی انکوائری کرے، میرے ساتھ پارٹی کے مختلف ونگ کے عہدیدار بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔2013 میں تحریک انصاف آزاد حیثیت سے آیا تھاتحریک انصاف کے لیے قربانی دی ہیں۔9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ وہ خود اداروں کو مضبوط کرنے کی باتیں کرتے ہیں مگر اب اداروں کو کمزور کر رہے ہیں۔ہم کھانے والے نہیں کھلانے والا ہوں۔ 2018 میں مجھے اور میرے بیٹے کو ہرایا گیا تھا۔ہمارے کرک کی رائلٹی تک نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں رائلٹی نہیں دی گئی۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سانپ کو جانیں۔پاکستان کے لیے کرک شہدا نے قربانیاں دی ہیں۔پاک فوج ملک کی ضامن ہے اس پر اپنی جان بھی قربان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں