اشنا شاہ نے ڈراموں کی یکسانیت کا ذمہ دار ناظرین کو ٹھہرا دیا

Ushana-shah-act 12

کراچی :معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید پر ڈراموں میں یکسانیت کا ذمہ دار ناظرین کو ٹھہرا دیا۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی۔ جس پر اشنا شاہ نے ٹوئٹر صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا بلکہ ڈراموں اور فلموں کی ناکامی کا ذمہ دار ناظرین کو ٹھہرا تے ہوئے لکھا کہ پروڈیوسرز روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کہانیوں پر پیسہ خرچ کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے کیونکہ جب کبھی وہ کسی ایسے پروجیکٹس پر پیسے لگاتے ہیں جو روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں تو ناظرین اسے دیکھتے ہی نہیں یا پھر وہ پابندی کی نظر ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں