شان شاہد اور سجل علی کا پاکستان کے شہدا کی بہادر مائوں کو خراجِ تحسین

sajal-ali-actress1 13

اسلام آباد :سینئر پاکستانی اداکار شان شاہد اور اداکارہ سجل علی نے یومِ تکریمِ شہدا پر پاکستان کے شہدا اور ان کی بہادر مائوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شان شاہد اور سجل علی نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدا کی مائوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے مائیں پاکستانی ہیں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے شہدا اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سجل علی نے مذکورہ نغمے کوشیئر کرتے ہوئے شہدا پاکستان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور کیپشن میں لکھا ہم ایسے بہادر بیٹوں، ہمارے ہیروز اور ان کی مائوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں