سینئیر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراھیم کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Sami Ibrahim ihc 53

اسلام آباد: سینئیر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراھیم کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی، وکیل راجہ عامر عباس کے ذریعے سمیع ابراھیم کے بھائی علی رضا نے درخواست دائر کی، وزارت داخلہ ، دفاع، ایف آئی اے اور آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے، چیف کمشنر ، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام فریقین کو سمیع ابراھیم کی بازیابی کیلئے حکم دیا جائے ، درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعاکی گئی، درخواست میں مزید کہا گیاکہ سینئیر صحافی سمیع ابراھیم صحافت کے شعبے سے وابسطہ ہیں ، موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق سمیع ابراھیم اپنی پروفیشنل ڈیوٹی کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کر رہے تھے ، ایف آئی اے نے اس سے قبل ایک انکوائری شروع کی جس کو چیلنج کیا تو ایف آئی اے نے انکوائری ختم کر دی، گزشتہ رات سیونتھ ایوینو سے کچھ پولیس ، کچھ سادہ لباس اہلکاروں نے سمیع ابراھیم کو اٹھایا ، سمیع ابراھیم اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ گھر کی جانب رواں دواں تھے ، آئین کا آرٹیکل 19 اور 19 اے آزادی اظہار رائے کا مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں