اسد عمر کا اڈیالہ جیل سے پریس کلب تک سفر مشکل تر ، پریس کانفرنس کہاں کرینگے فیصلہ نہ ہو سکا؟

Asad-Umar-PTi 1,155

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی پریس کانفرنس معمہ بن گئی، اسد عمر رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کرینگے یا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ، معاملہ حل نہ ہو سکا، تحریک انصاف کی جانب سے 5بجے کا وقت دیا گیا تھا کہ اسد عمر پانچ بجے رہائی کے فوری بعد اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کرینگے ، تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر عمران خان کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں دوسری جانب اسلام آباد پریس کلب میں اسد عمر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے انتظامات کئے گئے تاحال وہ پریس کلب پریس کانفرنس کےلئے بھی نہ پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں