کرس گیل دیپیکا کے ساتھ پرفارم کرنے کے خواہشمند

chris-gayle-and-deepika-padukone 36

کیریبین : ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کرس گیل آج کل بھارتی اور جمیکن میوزک کے مکسچر گانے ‘اوہ فاطمہ’کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ایک ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کرس گیل نے کہا کہ مستقبل میں اگر بالی ووڈ میوزک البم میں کام کا موقع ملا تو خواہش ہے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کروں،وہ ایک قابل اور اچھی خاتون ہیں۔کرس گیل نے بتایا کہ میری میوزک میں دلچسپی کووڈ 19 لاک ڈاؤن میں بڑھی، میرے ایک دوسرے نے مجھے ایک ساتھ گانا بنانے کا کہا، ہم نے گانا کمپوز کیاجسے جمیکا میں لوگوں نے گانے کو پسند کیا۔انہوں نے کہاکہ پھر ایک اور گانا تیار کیا جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کرکٹ کیرئیر میںکبھی نہیں سوچا تھا کہ میں میوزک انڈسٹری کا حصہ بنوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں