عازمین حج کو منیٰ اور عرفات پہنچانے کے فرضی تجربے کے دوسرا مرحلہ بھی مکمل

Haji reach in Makkah 28

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کو گروپوں کی شکل میں منٰی، مزدلفہ اور عرفات( مشاعر مقدسہ ) پہنچانے کے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے پر عمل کیا گیا ہے۔فرضی تجربے کے دوران 3 ہزار سے زائد بسیں 6 گروپس میں عرفات مشاعر مقدسہ پہنچائی گئیں۔تین ہزار سے زیادہ بسیں چھ گروپوں کی شکل میں مشاعر مقدسہ پہنچائی گئیں۔ عازمین حج کو منٰی، مزدلفہ اور عرفات پہنچانے کے فرضی تجربے میں 10 ہزار سے زیادہ اہلکار اور متعدد ادارے شامل ہیں۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرضی تجربے کا مقصد ناگہانی بحرانوں سے نمٹنے کی تیاری ہے۔فرضی تجربے کا دوسرا مرحلہ 15 گھنٹے تک جاری رہا۔ تین ہزار بسیں دو سسٹمز کے تحت مکہ مکرمہ سے منٰی لے جائی گئیں۔ کچھ بسیں شٹل سروس اور دیگر روایتی طریقہ کار کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ یہ بسیں 57 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ہیں۔ ان کے لیے 37 روٹ مقرر ہیں۔ اس عمل میں 107 سروس دفاتر اور 19کمپنیاں شامل ہیں۔ اس سلسلے کا پہلا فرضی تجربہ تین ماہ قبل کیا گیا تھا۔ اس وقت 1300 بسوں کو ایک ساتھ روانہ کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں