سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی ،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بارہ بجے سماعت کرے گا ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہونگے ،الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے ،وفاقی حکومت، نگران پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی مقدمے میں جوابات جمع کرا چکے ہیں ،سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ،چودہ مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا ،اکیس ارب روپے کی عدم فراہمی عدالتی حکم پر وفاق اور الیکشن کمیشن عملدرآمد نہ کرسکے ،تین مئی کو الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائرکی تھی
پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ میں اہم سماعت آج ہوگی
