ایک جعلی تصویر اور امریکی سٹاک ایکسچینج کریش کرگئی

american stock exchange crash 326

واشنگٹن:سوشل میڈیا پر امریکی عسکری تنصیبات پینٹاگون پر دھماکے کی جعلی تصویر شائع ہونے پر امریکی اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی ،تصویر کے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر امریکہ محکمہ دفاع کو اس حوالے سے باقاعدہ تردیدی بیان جاری کرنا پڑ گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے مطابق یہ تصویر جسے متعدد مبصرین نے مصنوعی ذہانت کی تخلیق کا نتیجہ قرار دیا ہے، نے ایک مرتبہ پھر ان مسائل پر روشنی ڈالی دی ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے معاشرے کو لاحق کر سکتے ہیں۔ امریکی پینٹاگون میں دھماکے کی جعلی تصویر نے محض چند گھنٹوں میں امریکی اسٹاک ایکسچینج کو ہلا کر رکھ دیا، امریکی حکام اور سرمایہ کاروں نے تصویر جعلی ہونے پر اپنا سر پکڑ لیا۔ تصویر اس بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی کہ امریکی محکمہ دفاع کو اس حوالے سے باقاعدہ تردیدی بیان بھی جاری کرنا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو بہت سے اکاؤنٹس نے بھی رپورٹ کیا جس پر مجبور ہو کر پینٹاگون کو باضابطہ طور پر تردیدی بیان جاری کرنا پڑا کہ ہمارے ارد گرد کسی قسم کا کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ جھوٹی خبر ہے اور پینٹاگون پر آج کوئی حملہ نہیں ہوا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تصویر شائع کرنے والی پہلی ٹویٹ کیو اینون کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹ کی تھی، اس نے سب سے پہلے گمراہ کن معلومات شائع کیں۔پینٹاگون پر دھماکے کی جعلی تصویر کی وجہ سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے پہلے منفی اثرات مرتب ہوئے اور کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے کو بند ہونے والی قیمت کے مقابلے میں ایک چوتھائی فیصد قیمت کھو دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں