پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا تانتا، پارٹی کی نئی پالیسی وضع، کس قسم کی گنجائش دی گئی؟

workers policy pti 770

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا تانتابندھ گیا جس کے بعد پارٹی قیادت نے نئی صورتحال میں پالیسی وضع کر لی۔نئی پالیسی میں پارٹی چھوڑنے والوں کے لیے واپسی کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔نئی پالیسی کے مطابق ہر سطح پر گرفتار ہونے والے قائدین کو تشدد برداشت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائدین سے کہا گیا ہے کہ وہ تشدد سے بچنے کے لئے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔نئی حکمت عملی میں پارٹی کارکنوں اور قائدین کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔نئی حکمت عملی کے مطابق پارٹی چھوڑ جانے والوں کے خلاف پارٹی کی طرف سے بیان بازی نہیں کی جائے گی۔ نئی پالیسی میں طے کیا گیا ہے ہے کہ جانے والے قائدین کے معاملات کا سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔تحریک انصاف چھوڑ کر کسی دوسری جماعت میں چلے جانے والوں کو کسی صورت پارٹی میں واپس نہیں لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کو دباؤ کے باعث چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی کرنے والوں کے لیے پارٹی میں واپسی کی گنجائش نکالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں