پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالےسے وہ کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گی، شیریں مزاری کو اب تک پولیس نے چار بار گرفتار کیا، ان کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا جاتا۔ اس حوالے سے شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج دو باتیں کرونگا ، 9 مئی کے واقعی کی مذمت کرتا ہوں ، جی ایچ کیو پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، گرفتاری کی وجہ سے میری بیٹی نے بہت تکالیف برداشت کیں، شیریں مزاری نے کہا کہ فیملی کی وجہ سے اور صحت کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہی ہوں ، فیملی سے بڑھ سے میرے لئے کوئی خاص نہیں ، شیریں مزاری سوال اور جوابات دئیے بغیر چلی گئی
شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ
