عمران خان نیب پیشی، کیا پوچھ گچھ ہوئی؟تواضع کس کی گئی؟ سوالوں کے کیا جواب دئیے؟اہم تفصیلات

NAB-Court-Imran-khan 781

عمران خان کو نیب کے سامنے پیش ہوئے دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت ہو گیا، کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کی عمران خان سے پوچھ گچھ مکمل کر لی، عمران خان نے موقف اپنایا کہ 190 ملین پاونڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے، این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا، سرکاری ذرائع کے مطابق عمران خان سے پہلا سوال اٹھارہ مئی کو کیوں پیش نہ ہوئے کیا گیا ، عمران خان نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے موجودہ صورتحال سامنے رکھ دی ، عمران خان کا مشترکہ ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج آپ کے تمام سوالوں کے جواب دینے آیا ہوں ، عمران خان کا تحقیقاتی ٹیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جس پر اعلی افسر کی جانب سے کہا گیا کہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے والے ہم موجود ہیں ،عمران خان کی جلد تحقیقات مکمل کرکے چھٹی لینے کی استدعا کی، عمران خان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو تمام سوالوں کے جوابات دے دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں