عمران خان کی دہشتگردی مقدمات میں ضمانت میں 8جون تک توسیع

imran khan in court 179

عمران خان کی دہشتگردی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی گئی، عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے خلاف 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت شروع ہوئی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی، عمران خان کے ہمراہ بشری بی بی بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں موجودتھے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تمام درخواست ضمانتوں میں ہم نے آپکو ڈائریکٹ اپروچ نہیں کیا،عمران خان کے روسٹرم پر کھڑا ہونے پر جج نے انہیں سیٹ کر بیٹھا دیا، وکیل سلمان صفدر نے مزید کہا کہ ہمارے پر صرف 109 کا الزام ہے،جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ صرف ابھی تک ایک مقدمہ میں شامل تفتیش ہوئے ہیں جس پر وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن بنائی گئی ہے،جے آئی ٹی بنی اور ہم شامل تفتیش ہو گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں