عمران خان کی اہلیہ ضمانت کروائیں گی

imran khan with wife 303

اسلام آباد :عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی احتساب عدالت سے ضمانت کروائیں گی بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں آج تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی تھی، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کرپشن کیس میں بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کا آخری دن ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کو 23 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی جانب سے آج ممکنہ طور پر اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے،بشری بی بی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر ہونے کی صورت میں نیب پراسیکیوٹرز عثمان مرزا،سہیل عارف عدالت میں پیش ہو گے درخواست دائر ہونے کی صورت میں سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں