پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل بھی جوڈیشل ، جیل بھیج دیا گیا

PTI-Imran-khan-Ismial 113

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کو دو دورزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کر دیا اور عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ عمران اسماعیل کے خلاف ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ عمران اسماعیل پرالزام ہے کہ 9 مئی کو شاہراہ فیصل پرعمران خان کی گرفتاری کیخلاف ہنگامہ آرائی کی۔عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے پر پارٹی چھوڑنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں، اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں