سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات کرنے کا وقت آگیا ہے، سربراہ اقوام متحدہ

Sec-General-UN 62

ٹو کیو: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور بریٹن ووڈز میں آج کی دنیا کی حقیقتوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات کیے جائیں۔ جاپان کے شہر ہیروشیما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دونوں اداروں نے 1945 کے طاقت کے تعلقات کی عکاسی کی اور اب ان میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی اقتصادی نظام فرسودہ، غیر فعال اور غیر منصفانہ ہو چکا ہے، عالمی وبا کورونا وائرس اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد معاشی عدم استحکام کے پیش نظر یہ عالمی حفاظتی نظام کے اپنے بنیادی کام کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔اقوام متحدہ کے منشور کے تحت سیکیورٹی کونسل کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی امن اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے، سیکیورٹی کونسل پابندیاں عائد کرنے یا کچھ کیسز کو حل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کر سکتی ہے۔سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ہیں جن میں چین، فرانس، روسی فیڈریشن، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں جبکہ 10 غیر مستقل اراکین ہیں اور ہر رکن کے پاس ایک ووٹ ہوتا ہے۔انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کس طرح محسوس کیا کہ جی 7 سربراہی اجلاس میں ترقی پذیر ممالک میں یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ فرسودہ اداروں کی اصلاح یا گلوبل ساؤتھ کی ’مایوسیوں کو دور کرنے‘ کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جنوری میں اپنے ورلڈ اکنامک آؤٹ لْک میں کہا تھا کہ اس سال اور آئندہ سال تک بھارت کی معیشت 6 فیصد سے بھی زیادہ ترقی کی راہ پر ہوگی۔آئی ایم ایف کے چیف اکنامسٹ اور ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیئر اولیور گورنچاس نے کہا کہ چین اور بھارت سال 2023 میں عالمی معیشت میں اپنا 50 فیصد حصہ ڈالیں گے۔آئی ایم ایف کے مطابق جی 7 معیشتیں بھی گزشتہ 30 برس میں سکڑ گئی ہیں جہاں ان معیشتوں کی عالمی جی ڈی پی 29.9 فیصد ہے جبکہ 1980 میں یہ شرح 50.7 فیصد تھی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب ہم یہ دیکھیں گے کہ ہیروشیما میںہونے والی بات چیت کے کیا اثرات ہوتے ہیں، جی 7 اراکین دنیا کی ابھرتی ہوئی اہم ترین معیشتوں سے بات چیت کرنے میں کامیاب رہے۔جی 7 کے میزبان جاپان نے گلوبل ساؤتھ سے کچھ ممالک کو ہیروشیما میں مدعو کیا تھا جن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، برازیل کے صدر لوئز لولا ڈی سلوا اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں