بی جے پی رہنماء نے مسلم لڑکے سے بیٹی کی شادی منسوخ کیوں کی؟ 

BJP member daughter issue 49

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں بی جے پی رہنماء یشپال بینام نے اپنی بیٹی کی مسلمان لڑکے سے طے شدہ شادی کو اچانک منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے بی جے پی کے مقامی رہنما کی بیٹی کی شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوگیا تھا جس میں مسلمان دلہا کا نام پڑھ کر جنونی ہندو آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر اہل خانہ کو دھمکیاں دینے لگے۔شادی کے خلاف شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے کوٹ دوار میں احتجاج کیا اور ہریانہ میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دے کر شادی کی مخالفت کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے کارندوں نے نازیبا تبصرے کیے اور بی جے پی رہنما کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی جس پر دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے باہمی رضامندی سے 28 مئی کو ہونے والی شادی کی تقریب منسوخ کردی۔بی جے پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالات بدل چکے ہیں اب شادی کا فیصلہ لڑکا اورلڑکی اپنی مرضی سے کرتے ہیں لیکن بلاجواز اعتراضات کیے جارہے ہیں اس وقت حالات سازگار نہیں اس لیے شادی ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں