بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں 2 سال بعد رہائی مل گئی

ijaz-khan-indian-actor 31

ممبئی :بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں 2 سال بعد رہائی مل گئی۔ اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے اانہوں نے کہا کہ این سی بی نے بغیر کسی وارنٹ کے مجھے ایئرپورٹ پر حراست میں لیا، میرا بلڈ ٹیسٹ بھی منفی آیا اور گرفتاری کے وقت میرے پاس صرف نیند کی گولی تھی۔اْنہوں نے منشیات کیس میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چارج شیٹ پر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے ہی نہیں، سمیر وانکھڑے نے مجھے ایک من گھڑت کہانی میں گرفتار کیا ہے۔ اْنہوں نے بتایا کہ میں نے سمیر وانکھڑے کے سامنے رہائی کے لیے بھیک مانگی آج جو کچھ بھی سمیر وانکھڑے کے ساتھ ہو رہا ہے وہ اس کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے، اب اس کے ساتھ وہی سب کچھ ہورہا ہے جو کچھ اس نے دوسروں کے ساتھ کیا۔ اْنہوں نے جیل میں زندگی کے 2 سال گزارنے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتایا کہ ’میں رہا ہوگیا ہوں! اب میں پرتعیش زندگی اور اے سی کے بغیر رہ سکتا ہوں، میں نے ہر حال میں زندہ رہنا سیکھ لیا ہے لیکن پچھلے 2 سالوں میں ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے جو کچھ جھیلا ہے وہ صرف میں ہی جانتا ہوں، مجھے ویب سیریز ’انسپکٹر اویناش‘ سے ہاتھ دھونے پڑے۔ اْنہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ جیل میں کورونا وائرس کا بھی شکار ہوا، میرا خاندان ڈپریشن سے گزرا، میرا بیٹا اب 11 سال کا ہوگیا جب مجھے جیل ہوئی وہ 9 سال کا تھا۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ میں سلاخوں کے پیچھے تھا اور وہ اسکول جاتا، اس صورتحال کا اس کے ذہن پر اتنا برا اثر پڑا کہ اسے ایک نفسیاتی ماہر کے پاس تھراپی کے لیے بھی لے کر جانا پڑا۔ اعجاز خان نے بتایا کہ میں شروع میں 6 ماہ تک تو بیٹے سے مل ہی نہیں سکا کیونکہ میں اس کا سامنا نہیں کر سکتا تھا، جب بھی عید ہوتی، میری بیوی یا بیٹے کی سالگرہ ہوتی تو میں بہت تنہا محسوس کرتا تھا، میں اندرسے ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر ٹوٹ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں