اداکارہ ریشم اور فراز منان کی ڈانس ویڈیو تنقید کی زد میں

resham and faraz manan dance 53

لاہور :سینئر اداکارہ ریشم اور فیشن ڈیزائنر فراز منان ان دنوں رقص کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے زد میں ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ ریشم اور فیشن ڈیزائنر فراز منان کی ایک شادی میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں ان دونوں کو بھارتی مشہور گانے ’سلام عشق‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی تبصرے کئے جا رہے ہیں اور سینئر اداکارہ ریشم کو نہ صرف رقص پر بلکہ اپنے لباس پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں