پنجاب، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج معاملہ کھٹائی میں کیوں پڑ گیا؟

punjab-hospital 100

لاہور:پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا ہیلتھ کارڈ پر علاج میں شیئر طے نہ ہوسکا ،صحت کے محکموں کی عدم دلچسپی سے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر شیئر کا مناسب فارمولا نہ بن سکا۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مناسب شیئر نہ ملنے پر ہیلتھ کارڈ پر علاج میں عدم دلچسپی پائی گئی ہے۔ ہیلتھ کارڈ پر علاج صرف پرائیویٹ ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مطلوبہ آمدنی نہ ہوسکی ۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج پر بدستور اربوں روپے خرچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ہیلتھ کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں کا علاج شفٹ ہونے کی صورت میں سرکاری بجٹ پر انحصار کم ہونا تھا ۔صحت کے محکموں کی عدم دلچسپی سے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر شیئر کا مناسب فارمولا نہ بن سکا۔ سابق حکومت نے مبینہ طور پر سرکاری ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ پر نظر انداز کئے رکھا جس کے باعث تاحال سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر علاج کی حوصلہ شکنی جاری ہے۔دوسری جانب ہیلتھ کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتال اربوں روپے کمانے میں مصروف لیکن سرکاری ہسپتال نظر انداز کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں