پیپلزپارٹی کو انتخابا ت میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جماعت اسلامی

Hafiz-naeem-ur-rehman-jammat 67

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو انتخابا ت میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پیپلزپارٹی نے کئی یوسیز چھینی ، اس کے باوجود انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کروادیا ، پولیس ان کے ماتحت کام کرتی ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے الیکشن کمیشن نئی ٹیم کے طور پر کردارادا کرتا ہے ، اس بناپر ملک میں وڈیرا شاہی کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں مزید لوٹ مار اور کرپشن پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں، تاکہ وہ جو چاہیں کریں ، ایسے غلیط مقاصد میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اگر آپ میں ضمیر موجود ہے تو تمام صورتحال کا نوٹس لیں ، کیسے ممکن ہے کہ منتخب چیئرمین کو حلف برداری کی تقریب سے اٹھالیں ، کیا یہ آپ کی جمہوریت اور اکثریت ہے ؟پاکستان پیپلزپارٹی نے 70کی دہائی میں مینڈیٹ تسلیم نہیں یہ کیا کہہ دیا کہ بوڑھا کرجائیگا اس کی ٹانگیں توڑیں گے ۔ پاکستان ٹوٹ گیا لیکن ان کا فیصلہ نظام کو ختم نہیں کیا ، انہوں نے سینیٹ کے انتخابات کوا یک بار نہں بلکہ مسلسل خریدا ، اب بھی بلوچستان میں افسانوں کو خرید رہے ہیں، جیلوں میں ڈال رہے ہیں، اور زدکوب کررہے ہیں ۔ تاکہ وہ اپنا میئر بنالیں ، انشاء اللہ ان کا خواب پورا نہیں ہوگا ، حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ اور نشستیں حاصل کیں ، پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ بندیاں اور نشستیں چھیننے کے بعد بھی اپنا نمبر بھی پورا نہ کرسکی ، کراچی کے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ میئر جماعت اسلامی کا ہوگا ، پی پی سندھ حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا ۔ پکڑ دھکڑ شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں