ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج

supreme-court-of-pakistan 65

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصدکے لیے نہیں کیا جاسکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کے لیے ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاون کالعدم قرار دے۔ خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں