آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا معاملہ ،عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جاسکتا،سپریم کورٹ کے کس جج کیخلاف تحقیقات یا کاروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے،سپریم کورٹ کے فون ٹیپنگ سے متعلق فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن معاملہ، عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
