تیل و گیس تلاش کرنیوالی مقامی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث کمپنیوں نے ڈرلنگ سرگرمیاں 50 فیصد تک کم کر دی ہیں جس سے موسم گرما میں گیس بحران کا خدشہ بڑھ گیا، مقامی کمپنیوں نے صورتحال سے وزارت پیٹرولیم کو آگاہ کردیا۔ ملک میں تیل وگیس تلاش کرنے والی مقامی کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ڈرلنگ سرگرمیوں میں 50 فیصد کمی آگئی ہے جس سے موسم گرما میں گیس بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے، کمپنیوں نے وزارت پیٹرولم کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے 1244 ارب روپے کے بقایا جات کی ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا جس کی وجہ سے کمپنیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ مالی مشکلات کے باعث کمپنیوں کی جانب سے ٹھیکیداروں،آپریٹرز کو رقوم کی ادائیگی، رائلٹی، رگ رینٹل اور سروسز، ٹیکس کی ادائیگی رک گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تیل گیس کی تلاش کیلئے 65کنوئوں کے مقابلے میں صرف 32 کنویں کھودے گئے۔ مقامی سطح پر یہ صنعت یومیہ 3.205 ارب مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے جو ملکی ضروریات کا تیس فیصد حصہ ہے۔
ناکام پالیسیاں، موسم گرما میں گیس بحران شدید ہونیکا خدشہ
