شیریں مزاری گرفتاری کیس، ہائیکورٹ جج آبدیدہ ہو گئے،آئی جی کو نوٹس

Islamabad high court 410

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف فریقین کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جج نے ریمارکس دئیے کہ ججز ٹاک شو میں نہیں جا سکتے، عدالت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، کیا وجہ ہے آئینی ادارے کے آڈرز کو ہوا میں اڑایا جا رہئے، اس سنگین معاملے کو اٹارنی جنرل ہائیر اتھارٹی کے ساتھ مشہورہ کر لے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ریمارکس دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا، لیکن یہ دھبہ ہمیشہ رہیں گے، ہم یہاں خدمت کے لئے بیٹھے ہیں، ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں، ہم اس کمپین سے بھی واقف ہیں جو آئینی عدالتوں کے خلاف جاری ہے، جو بھی ہوا وہ پاکستان کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ہم ٹاک شو میں بیٹھ کر خود کو ڈیفنڈ نہیں کر سکتے، عدالتی رٹ کیسے قائم رہ سکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو عدالتی حکم کے باوجود شیری مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں نوٹس جاری کردیا، آئی جی اسلام آباد پولیس پیر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،کیس کی مزید سماعت پیر کو ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں