اسلام آباد:پارلیمنٹ ہاوس کا نام تبدیل کرنے پر مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔چیرمین سینیٹ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام تجویز کئے۔سینیٹر عرفان صدیقی،تاج حیدر،شبلی فراز، منظور احمد کے نام دئیے۔پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں کے چار چار ممبران شامل ہیںچیئرمین سینٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ ہاوس کے نام کی تبدیلی پر مشاورت کرکے رپورٹ دے گی۔
پارلیمنٹ ہاوس کا نام تبدیل کرنے کیلئے کمیٹی قائم
