مونس الٰہی نیب آمنے سامنے، سابق رکن اسمبلی ڈٹ گئے

Moonis-elahi-PML-Q2 78

لاہور:سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے کہا ہے کہ آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔مونس الہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائیانہوں نے کہا کہ سوا 5 کروڑ روپے کی 8 ٹرانزیکشن میرے اکاونٹ میں ہوئی ہیں۔ یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکانٹ میں ہوئے ہیں، کسی اور کے اکانٹ سے میرے اکانٹ میں نہیں آئے۔ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئرڈ ہے۔مونس الہی نے کہا کہ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھاکر دیکھ لیتی تو نوٹس نہ نکالتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں