القاد ر ٹرسٹ کرپشن کیس ، عمران خان کا نیب کو جواب، شیونگ کٹ کا دلچسپ ذکر

PTI-Chairman--Imran-khan-labour-day-talk 619

اسلام آباد: القاد ر ٹرسٹ کرپشن کیس ، عمران خان نے نیب نوٹس میں عائد کرپشن الزامات کو مسترد کردیا ، نیب نوٹس میں عائد تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں ،وکلاء کے ذریعے نیب کو جواب جمع کرادیا ۔ نیب میں برطانیہ سے 19کروڑ پائونڈز کی غیر قانونی منتقلی کیس میں عمران خان نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے دیئے گئے نوٹس میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں لاہور میں مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے موجود ہوں اس لئے نیب اسلام آباد پیش نہیں ہوسکتا وکلاء کے ذریعے جواب جمع کرا رہا ہوں ۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ نیب نے انکوائری میں ایک نوٹس جاری کیا جس کا مکمل جواب دے دیا ہے دوران حراست نیب نے انکوائری رپورٹ دی جو پولیس لائن میں ہی رہ گئی پولیس لائنز میں انکوائری رپورٹ کے ساتھ کپڑے اور شیونگ کٹ بھی رہ گئی ہے ۔ عمران خان کا جواب میں مزید کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں رہ جانے والی انکوائری رپورٹ، کپڑے اور شیونگ کٹ فوراً زمان پارک بھجوائیں ۔ نیب کی انکوائری رپورٹ کے بغیر نیب نوٹس کا جواب نہیں د ے سکتا یا میں اپنے وکیل گوہر علی خان کو بھیجوں جو نیب دفتر سے انکوائری رپورٹ لے لے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں