14ماہ کی ابتر صورتحال، حماد اظہر نے معاشی اعداد و شمار جاری کر دئیے

hammad-azhar-PTI1a 147

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے گزشتہ 14مہینوں میں معاشی صورتحال کا مختصر جائزہ پیش کردیا ۔چودہ ماہ میںملک کی ابتر صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو6فیصد سے بھی منفی ہوگئی ہے افراط زر 12فیصد سے 38فیصد تک بڑھ گیا ہے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 40فیصد کمی آئی ہے ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی قرضوں کے ذخیرے میں 14,000ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کو د و مرتبہ نیچے گرایا ہے ڈیفالٹ رسک اور کریڈ ڈیفالٹ سویپ کی شرطیں کئی گنا بڑھ گئیں ہیں شدید درآمد اور سرمائے کے کنٹرول کے باوجود بیرونی مالیاتی فر ق 10ارب ڈالر کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل ایس ایم اور برآمدات کی دوہرے ہندسے میں منفی شرح نمو رہی ہے آئی ایم ایف کا پروگرامعدوم ہوچکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں