بھارت، ایمیزون نے 500 ملازمین کو فارغ کر دیا

Amazon worker 60

نئی دہلی:ایمیزون نے 500 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاؤن سائزنگ کے دوران ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اپنے بھارت میں قائم دفتر سے تقریباً 500 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کی وسیع تر پیمانے پر ہونے والی برطرفیوں کے دوران اب تک کل 9 ہزار ملازمین متاثر ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ اب تک ویب سروسز، ہیومن ریسورسز اور سپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے ملازمین کو نکالا گیا ہے، جن میں چند ملازمین بھارت سے عالمی ٹیموں کے ساتھ کام کرتے تھے۔عالمی وبا کورونا کے دوران صارفین کی بڑی تعداد میں آن لائن شاپنگ کا رجحان پیدا ہوا تاہم کورونا وباء کے ختم ہونے کے بعد صارفین خریدار کی پرانی عادت کی جانب لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے ای کامرس کی ترقی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں