بھارت، موٹے پولیس اہلکاروں کے پاس دبلا ہونے کےلئے صرف تین ماہ کا وقت

India-Police-healthy 64

نئی دہلی :بھارت میں پولیس اہلکاروں کو انتباہ کی گیا ہے کہ فٹ ہو جائیں ورنہ نوکری جا سکتی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ا ٓسام میں پولیس اہلکاروں کو فٹ ہونے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ میڈیا ک رپورٹ کے مطابق آسام کے ڈی جی پی جی پی سنگھ نے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ آسام کے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ پولیس میں وہ لوگ جو شراب نوشی کی عادت رکھتے ہیں، موٹاپے کا شکار ہیں اور جن کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات ہیں ان کے لیے لازمی ریٹائرمنٹ اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم موجود ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ آسام میں 300 پولیس افسر و اہلکار شراب نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اور اس کی زیادتی کی وجہ سے ان کے مختلف اعضا کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں