سڈنی :آسٹریلیا میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ طالبعلم بچے زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ملبورن کے مغرب میں چوالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پینتالیس بچوں کو سکول لے جانے والی ایک بس سامنے سے آنے و الے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں آٹھ بچے زخمی ہو گئے تاہم دیگر معجزے کے طور پر محفوظ رہے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
آسٹریلیا میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم ،آٹھ طالبعلم بچے زخمی
