روس کے کیف پر بدترین فضائی حملے ، روسی فضائیہ نے تمام اٹھارہ میزا ئل مار گرائے

Russia-ukraine-war1 70

کیف :یوکرین کی فورسز نے کیف پر ایک شدید روسی فضائی حملے کو ناکام بناتے دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے تمام 18 میزائلوں کو مار گرا یا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی دارلحکومت کیف میں اس وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں بلند ہوئیں جب روس کی جانب سے اٹھارہ میزائل د اغے گئے جو کہ یوکرینی فضائیہ نے با آسانی مار گرائے ۔ یوکرینی فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے وا لے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے کیف پر مختلف اقسام کے اٹھارہ میزائل داغے جن میں ڈرون ، کروز میز ائل ، اور بیلسٹک میزائل شامل تھے ۔ بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی فضائی فورسز نے تمام میزائل کامیابی سے مار گرائے ہیں ۔ یوکرین میں برطانوی سفیر میلنڈا سیمنز نے بھی اپنے ٹویٹ میں روس کے اس حملے کو کافی شدید قرار یا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں