اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہونیوالے محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر اس حوالے سے کافی دبائو تھا دوسری جانب محمود مولوی نے موقف اپنایا ہے کہ فوج کے خلاف بیانیہ اور جلاؤ گھیراؤ کی حمایت نہیں کرسکتا۔ نومئی کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں محمود مولوی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ محمود مولوی عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد رکن منتخب ہوئے تھے
دبائو کس کا؟ پی ٹی آئی ایم این اے نے پارٹی چھوڑ دی
