امریکہ کا پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش

vedant-patel-America 106

واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے، یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے جبکہ گرفتاریاں بھی قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ نائب ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کیلئے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں