پی ٹی آئی کا جلسوں کا اعلان ،شیڈول جاری

PTI-Public 508

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے باعث ملتوی کئے جانے والے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما فرخ حبیب نے بتایا کہ رواں ہفتے سے ہم نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلاجلسہ جمعرات کو مرید کے،دوسرا گگھڑ منڈی میں ہوگا، تیسرا جلسہ لالہ موسیٰ اور اسکے بعد اٹک میں جلسہ ہوگا، چیئرمین عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔فرخ حبیب نے بتایا کہ جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیاہے اور مقامی تنظیموں کو اس بارے میں ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دس مئی سے پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد کای اعلان کیا تھا تاہم نو مئی کی رات کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔پارٹی چیئرمین کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے جلسے ملتوی کردئیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں