پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان گرفتار

Fayyaz-ul-Hassan-chohan-PTI 136

راولپنڈی:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لال حویلی میں چھاپہ مارا لیکن شیخ رشید کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں بھی کارروائی کی ہے، یہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں