فواد چوہدری کو پیش کیا جائےگا، عدالتی حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کل فواد چوہدری کو عدالت پیش کریں ، عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اس عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتاری سے روکا تھا ، اس کے باوجود اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا ، سپریم کورٹ میں پولیس کو بتایا لیکن انہوں نے عدالتی حکم کو نہیں مانا ، چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم نامے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی، آئی جی اسلام آباد کورٹ میں تھے ان کی موجودگی میں یہ آرڈر ہوا تھا ، عدالت نے آئی جی کو حکم دیا تھا کہ وہ فواد چوہدری کو گرفتار نہیں کریں گے ، عدالت کا آئی جی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کل کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہو ،

اپنا تبصرہ بھیجیں