پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ پر چڑھائی، ریڈزون کے گیٹ پھلانگ کر داخل

PDM in red zone 149

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ پر باقاعدہ چڑھائی کر دی ہے، اسلام آباد میں اس وقت دفعہ 144 نافذ ہے اس کے باوجود حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، فضل الرحمن کے کارکنوں کے اسٹیج سمیت دیگر ٹرک اور قافلے سپریم کورٹ کے سامنے پہنچنا شروع ہو گئے، ریڈ زون میں داخلے کےلئے کارکنوں نے سرینا چوک پر لگے گیٹ پر چڑھ کر گیٹ کو کھولا اور کارکن بغیر کسی رکاوٹ کے ریڈ زون میں داخل ہو گئے، قافلوں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے صرف احتجاج کا اعلان کیا جاتا ہے تو ان کے کارکنوں پر پرچے درج ہو جاتے ہیں ان پر دہشتگردی کی ایف آئی آرز درج ہو جاتی ہیں۔ مظاہرین کی ریڈ زون آمد کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مرکزی گیٹ بند کردیا گیا، تمام وفاقی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کابینہ ڈویژن کا گیٹ استعمال کررہے ہیں سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم دھرنے کیلئے تیار کردہ سٹیج پہنچا دیا گیا ، سپریم کورٹ کے باہر پولیس اور ایف سی الرٹ ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں