اسلام آباد:ریاستی عناصر کی جانب سے ملک کو بدترین لاقانونیت اور انتشار کی جانب دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ،پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا، چیئرمین عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں حکومت کی جانب سے آئین سے انحراف اور سپریم کورٹ کے حکمنامے کو پیروں تلے روندنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،ملک بھر میں تحریک انصاف کے قائدین، کارکنان اور شہریوں کے بدترین غیرقانونی کریک ڈاؤن کا تجزیہ کیا جائے گا ریاستی عناصر کے ہاتھوں ماورائے قانون اقدامات کے ذریعے انسانی حقوق، چادرو و چار دیواری کی پامالیوں کا جائزہ لیا جائے گا ،قانون سے بدترین انحراف کو فروغ دیکر ملک میں لاقانونیت کو اندازِ حکمرانی بنائے جانے کیخلاف حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی ،زیرحراست ہزاروں سیاسی قیدیوں کی صحت، سلامتی، ان سے روا رکھے جانے والے برتاؤ اور ان کے قانونی حقوق کی کیفیت کا مفصل جائزہ لیا جائے گا ،اسیران کو قانونی معاونت کی فراہمی اور انکی قیدِ ناروا سے رہائی کے انتظامات کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ،جھوٹ اور الزام تراشی کو ریاستی بیانیہ بنا کر عوام کو گمراہ کئے جانے کیخلاف بھرپور حکمت عملی پر بات ہوگی ،پاکستان میں آئینی و سیاسی حقوق کو بےجا ریاستی قوت سے کچلنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،آئین کے تحفظ اور عدلیہ سے یکجہتی کی ملک گیر تحریک کے خدوخال نمایاں کئے جائیں گے
ریاستی عناصر کی ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کی کوشش، عمران خان کی سربراہی میں بیٹھک، اہم فیصلے متوقع
