پاکستانی خاتون کوہ پیما کا نیا ریکارڈ ،مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا

pakistani woman climbs mount Everest 50

اسلام آباد :پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ما ئونٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نائلہ کیانی کے اکائونٹ سے جاری ایک پوسٹ میں اس خبر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی 2023 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما بن گئی ہیں۔ پوسٹ کے مطابق نائلہ کیانی نے 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ ثمینہ بیگ کے بعد نائلہ کیانی ما ئونٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ نائلہ کیانی اس سیزن میں ما ئوٹ ایورسٹ سَر کرنے والے پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں