رنویر اور عالیہ میں خود کو اور ہیما مالنی کو دیکھتا ہوں، دھرمیندر

darminder singh 50

ممبئی :بالی ووڈ کے ماضی کے سپر سٹار دھرمیندر نے کہا ہے کہ وہ جب بھی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی اور ہیما مالنی کے ساتھ کی یاد آتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو بہترین آن اسکرین ساتھی اداکار کے طور پر مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے۔ بالخصوص جن لوگوں نے کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی دیکھی، وہ جوڑی کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں۔ دھرمیندر کہتے ہیں کہ اسکرین پر رنویر اور عالیہ کی جوڑی میں کچھ معصوم اور جادوئی سا ہے۔ وہ مجھے اسکرین پر ہیما اور میری یاد دلاتے ہیں جب ہم ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرتے تھے۔ لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سلجھے ہوئے بچے ہیں وہ اسکرین پر ایک سمجھدار جوڑے لگتے ہیں۔ لوگ رنویر اور عالیہ میں ہیما اور میری جھلک دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں